کرک میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جائے گا گل صاحب خان

اتوار 29 نومبر 2015 14:35

کرک۔29 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 نومبر۔2015ء ) چےئرمین ڈیڈک ایم پی اے گل صاحب خان نے کہا ہے کہ کرک میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جائے گا کرک میرا دوسرا گھر ہے کرک کے غریب عوام کی محبت اور خلوص کو زندگی بھر نہیں بھول سکتا ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا کیساتھ خصوصی گفتگو میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہر کو پانی فراہمی کے منصوبے پر کام شروع ہے پہلے مرحلے میں واٹر ٹینکر کے ذریعے ڈیڑھ لاکھ لیٹر پانی روزانہ شروع کیا جا رہا ہے اور بہت جلد ٹی ایم اے آبنوشی منصوبے میں چار عدد ٹیوب ویلز پر سلو ر سسٹم کی تنصیب کے بعد ٹی ایم اے لائن کے ذریعے پرانے کنکشنز سے پانی مہیا ہونا شروع ہو جائیگا ۔

انہوں نے کہا کہ کرک شہر کو پانی کی فراہمی کیلئے 55کروڑ سالانہ ترقیاتی پروگرام سے منظور کئے گئے ہیں سرکی لواغر ڈیم سے گریوٹی کے ذریعے پانی فراہمی منصوبے کی ٹینڈر مشتہری جلد ہو جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ ارب سے زیادہ منصوبے کرک شہر کیلئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ضلع کی ترقی وتعمیر کیلئے تمام مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے ہمارے ہاتھ مضبوط کریں