لنڈی کوتل 63 کلو گرام نوشادر کیمیکل افغانستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام ملزم گرفتار

اتوار 29 نومبر 2015 14:38

لنڈی کوتل۔29 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 نومبر۔2015ء ) طورخم بارڈر پر ایک ہتھ گاڑی سے 63 کلو گرام نوشادر کیمیکل افغانستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر ملز م کو گرفتارکر لیا گیا۔

(جاری ہے)

طورخم بارڈر پر خاصہ دار فورس نے معمول کی چیکنگ کے دوران افغانستان جانے والی ایک ہتھ گاڑی سے 63کلو گرام نوشادر کیمیکل برآمد کر لی جسے ملزم افغانستان سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا ۔ملزم نے نوشادر کو سرف پاؤڈر کے پلاسٹک کے لفافوں میں چھپا رکھا تھا ۔پولٹیکل انتظامیہ کے مطابق ملزم دولت خان ولد زرداد خان سکنہ مسکین آباد پشاور کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :