بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے ذاتی زندگی کے متعلق سوال پر کھری کھری سنا دیں

اتوار 29 نومبر 2015 14:41

بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے ذاتی زندگی کے متعلق سوال پر کھری کھری ..

نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 29نومبر- 2015ء) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے ذاتی زندگی کے متعلق سوال پر کھری کھری سنا دیں ، کہنا تھا کہ کسی کو ان کی نجی زندگی میں دخل دینے کا حق نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

ایک برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو کے دوران 29 سالہ ثانیہ مرزا نے فیملی پلاننگ کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال پر کہا کہ یہ انتہائی بری بات ہے کہ ان سے ان کی ذاتی زندگی سے متعلق پوچھا جائے ۔ محض ایک عوامی شخصیت ہونے کی وجہ سے وہ کسی کو اس بات کا حق نہیں دے سکتیں کہ وہ ان کے نجی معاملات پربات کرے ۔ واضح ر ہے کہ ثانیہ مرزا پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ ہیں اور رواں برس سوئس مس مارٹینا ہنگز کی شراکت میں انہوں 2 گرینڈ سلام سمیت کئی ڈبلز ٹائٹلز اپنے نام کیے ہیں ۔