حکومت نے وزیر اعظم کے فیس واپسی سکیم کے دوسرے مرحلے کیلئے دو ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،چیئرمین ہائرایجوکشن کمیشن
اتوار 29 نومبر 2015 14:48
اسلام آباد ۔ 29نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 نومبر۔2015ء) ہائرایجوکشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکر مختار احمد نے کہا ہے کہ حکومت نے وزیر اعظم کے فیس واپسی سکیم کے دوسرے مرحلے کیلئے دو ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 نومبر۔2015ء سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیس واپسی پروگرام کے پہلے مرحلے میں ملک کے کم ترقی یافتہ علاقوں کے 60ہزار سے زائد طلبہ نے ڈیڑھ ارب روپے تقسیم کئے جا چکے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے کی کامیاب تکمیل کے بعد اسے ملک کے 100زائد اضلاع میں توسعی دی گئی ہے جس میں پورا بلوچستان ، فاٹا اور آزاد جموں و کشمیر ، گلگت بلتستان اور جنوبی پنجاب کے اضلاع شام ہیں۔ یہ سکیم بلا تفریق تمام اہلیت کے حامل کے طلبہ کیلئے ہے جس کا مقصد طلبہ کو اچھی تعلیم کی فراہمی ہے جو ہماری ترجیح ہے ۔(جاری ہے)
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت تحقیق پر مبنی پروگراموں میں مزید سرمایہ کاری پر توجہ دے رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ گزشتہ 10برس کے دوران ملک میں تحقیقی شعبہ کے ماہرین کی تعداد 800بڑھ کر 10ہزار تک پہنچ چکی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں تحقیقی کام کے اجرا کیلئے امریکی تعاون سے 9ملین ڈالر کامنصوبہ شروع کیا گیا ہے ۔ اس پروگرام کے تحت امریکا اپنے ملک میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ کے تمام اخراجات جبکہ حکومت پاکستان امریکی طلبہ کے اخراجات برداشت کرینگے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہائر ایجوکیشن ملک میں سوشل سائنسز کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے ۔مزید اہم خبریں
-
لوٹا ہوا پیسہ پاکستان واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائے گا
-
صدر آصف علی زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا
-
اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے ناظرین نصف بلین ہو گئے
-
مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 22 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں
-
وزیراعظم کو افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالہ سے قائم کمیٹی کی رپورٹ پیش، شہبازشریف کی چینی سمیت دیگر سمگلنگ کے خاتمہ کی ملک گیر مہم تیز کرنے کی ہدایت
-
پاکستان سے لوٹا ہوا پیسہ واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائیگا، شعیب شاہین
-
عمران خان، بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم
-
پی ٹی آئی عوام کا نہیں سوچ رہی بلکہ اپنے لیڈر کو این آراودلوانے کیلئے ڈٹی ہوئی ہے
-
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان میں مریضوں کے لیے ویزا فری انٹری، افغان باشندے خوش
-
لانڈھی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
خودکش حملے میں دہشت گرد کو مارنے والے پولیس اہلکار کا بیان سامنے آگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.