مچل سٹارک کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں، دورہ نیوزی لینڈ کیلئے دستیاب ہوں گے، کریگ میک درمٹ

اتوار 29 نومبر 2015 15:00

مچل سٹارک کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں، دورہ نیوزی لینڈ کیلئے دستیاب ..

ایڈیلیڈ۔ 29نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 نومبر۔2015ء) آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کریگ میک درمٹ نے کہا ہے کہ فاسٹ باؤلر مچل سٹارک آئندہ سال دورہ نیوزی لینڈ کے دستیاب ہوں گی، ان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے اور وہ بہت جلد فٹ ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

مچل سٹارک نیوزی لینڈ کے خلاف ایڈیلیڈ میں جاری سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے دوران پاؤں کی انجری میں مبتلا ہوگئے تھے جس کی وجہ سے انہوں نے دوسری اننگز میں باؤلنگ نہیں کی۔

آسٹریلوی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کریگ میک درمٹ کا کہنا ہے کہ مچل سٹارک کو پاؤں کی تکلیف سے نجات کیلئے سرجری کی ضرورت نہیں ہوگی، انہیں مکمل طور پر آرام کی ضرورت ہے اور وہ آئندہ سال دورہ نیوزی لینڈ کیلئے دستیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مچل سٹارک کو پہلی بار ایشز سیریز کے دوران اس تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔ میک درمٹ نے کہا کہ مچل سٹارک تین ہفتے مکمل آرام کے بعد دوبارہ ٹریننگ شروع کر دیں گے۔