سپر سمیش ٹی 20 ، مہیلا جے وردھنے کی 97 رنز کی دھواں دار اننگز

اتوار 29 نومبر 2015 15:00

سپر سمیش ٹی 20 ، مہیلا جے وردھنے کی 97 رنز کی دھواں دار اننگز

ویلنگٹن۔ 29نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 نومبر۔2015ء)سری لنکا کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز مہیلا جائے وردنے نے 97 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر سپر سمیش ٹی 20 میں سینٹرل ڈسٹرکٹس کو نادرن ڈسٹرکٹس کے خلاف 8 وکٹوں سے فتح دلا دی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں نادرن ڈسٹرکٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے۔ کورے اینڈرسن 47 اور ٹم شیفرٹ 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ مچل کلیڈن نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں سینٹرل ڈسٹرکٹس نے مطلوبہ ہدف مہیلا جائے وردنے کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت 17.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ جائے وردنے نے 59 گیندوں پر 97 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 2 چھکے اور 17 چوکے شامل تھے۔