ویمنز ورلڈ ٹی 20 کوالیفائر، بنگلہ دیش نے سکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ نے چین کو ہرا دیا

اتوار 29 نومبر 2015 15:00

ویمنز ورلڈ ٹی 20 کوالیفائر، بنگلہ دیش نے سکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ نے چین ..

بنکاک۔ 29نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 نومبر۔2015ء) آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی 20 کوالیفائر میں بنگلہ دیش نے سکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ نے چین کو شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق ویمنز ورلڈ ٹی 20 کوالیفائنگ راؤنڈ تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں جاری ہے، گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے میچ میں بنگلہ دیش ویمن نے سکاٹ لینڈ کو بآسانی 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

سکاٹ لینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.1 اوورز میں 53 رنز پر ڈھیر ہوگئی، رومانہ احمد نے تین اور خدیجہ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں بنگلہ دیش نے ہدف 12.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ شرمین اختر 26 اور عائشہ رحمان 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ رومانہ احمد کو میچ کی بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔ دوسرے میچ میں آئرلینڈ نے چین کو 28 رنز سے مات دی۔ فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 104 رنز بنائے۔ کپتان اسوبل جائس 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ چین کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی اور اس نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 76 رنز بنائے۔ ہانگ ژو 39 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں۔

متعلقہ عنوان :