نریندرمودی کی منفی سوچ نے بھارت کے نام نہاد سیکولرولبرل ہو نے کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے ، رانا تنویر حسین

ہمار ا دشمن پا ک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو نا کام بنا نے کی پوری کوشش کررہاہے منصوبہ بہت جلد پا یہ تکمیل کو پہنچے گا‘ وفاقی وزیر دفاعی پیداوارسائنس و ٹیکنالوجی کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 29 نومبر 2015 15:11

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 نومبر۔2015ء ) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس ٹیکنالوجی را نا تنویر حسین نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کی منفی سوچ اور مسلما ن مخالف طرز حکومت نے بھارت کے نام نہاد سیکولر اور لبرل ہو نے کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے یہی وجہ ہے کہ خود بھا رتی فنکار ، ادیب اور دانشور مو دی سرکا کی پا لیسیوں پر عدم اعتماد کا اظہا کرتے ہو ئے اپنے قومی ایوارڈز اور اعزازات واپس کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز شامکے بھٹیا ں میں لیگی ایم پی اے غزالی بٹ کے فارم ہا ؤس پر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ مودی سرکا ر ہو ش کے نا خن لے اور وہ خطہ میں قیام امن کے لئے با مقصد مذاکرات کے لئے اپنا کردار اد کرے ہم بھارت سمیت تمام ہسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات چا ہتے ہیں ہماری امن کے لئے کو ششوں کو کمزوری نہ سمجھا جا ئے پا کستان ایک ذمہ دار ایٹمی قوت ہے عمران خان ضمنی اور بلدیاتی الیکشن میں مسلسل شکست پر بوکھلا کر ملک میں انتشار کی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں جس کا ملک متحمل نہیں ہو سکتا اس وقت پا کستان میں خطے کی ترقی کا سب سے بڑا منصوبہ پا ک چین اقتصادی راہداری پر کا م شروع ہو چکا ہے جو کہ بہت جلد پا یہ تکمیل کو پہنچے گا ہمار ا دشمن اس منصوبے کو نا کام بنا نے کی پوری کوشش کررہا ہے ان حالات میں پی ٹی آئی سمیت اپوزیشن قیادت کو حکومت کے ساتھ غیر مشروط تعاون کر نا چا ہئے پا کستان عا لمی سطح پر بھی دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے اپنا اہم کردار ادا کر رہا ہے امریکہ سمیت یو رپی ممالک نے بھی اس بات کا عتراف کیا ہے کہ مو جودہ حکومت پا کستا ن میں جمہوریت کے تسلسل کے ساتھ ساتھ دہشت گردوں کو کچلنے کے لئے تمام وسا ئل بروئے کا ر لا رہی ہے وزیر اعظم کی طرف سے فرانس کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کی پیش کش کرنا بھی ہماری جاری دہشت گردی کے خلاف جنگ کا ایک حصہ ہے انہوں نے کہا دہشت گرد ی اکیلے پا کستان کے لئے ہی نہیں عالمی امن کے لئے بھی خطرہ ہے دہشت گرد انسا نیت کے دشمن ہیں ان کے خلاف عا لمی سطح پر