حکومت کے سی این جی سیکٹر کو سیلز ٹیکس ایکٹ کے تحت پریزمپٹیو ریجیم میں لانے سے ملک میں گیس فلنگ اسٹیشنز کی بقا خطرے میں پڑگئی

زائد آپریٹنگ لاگت اور منافع محدود ہونے کے سبب ملک بھر میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا خدشہ

اتوار 29 نومبر 2015 15:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 نومبر۔2015ء ) وفاقی حکومت کے سی این جی سیکٹر کو سیلز ٹیکس ایکٹ کے تحت پریزمپٹیو ریجیم میں لانے سے ملک میں گیس فلنگ اسٹیشنز کی بقا خطرے میں پڑگئی، زائد آپریٹنگ لاگت اور منافع محدود ہونے کے سبب ملک بھر میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا خدشہ ہے۔جس کی وجہ سے نمائندہ تنظیموں کی جانب سے تمام سی این جی فلنگ اسٹیشنز بطور احتجاج آئندہ ہفتے سے غیرمعینہ مدت کے لیے بندکرنے کا اعلان متوقع ہے۔

سی این جی سیکٹر کے نمائندوں نے ”نجی ٹی وی “ کو بتایا کہ پنجاب میں گزشتہ 4 ماہ کے دوران پہلے ہی 250 فلنگ اسٹیشنزبند ہو چکے ہیں اور اب مہنگی ایل این جی کے فروغ کے لیے وفاقی وزارت خزانہ کی ایما پرایف بی آر ودیگر متعلقہ ادارے ایسی پالیسیاں لاگو کرنے کی جدوجہد میں مصروف ہیں جس سے سی این جی فلنگ اسٹیشنز ازخود دلبرداشتہ ہوکراپنا کاروبار بند کرنے پر مجبورہو جائیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سی این جی سیکٹر کو سیلزٹیکس ایکٹ کی شق31 کے تحت نارمل ریجیم سے نکال کرشق38 کے تحت پریزمپٹیو ریجیم میں داخل کردیا ہے جس کی وجہ سے سی این جی کی فروخت پر سیلز ٹیکس کی مد میں لاگت بڑھ کر 34 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے سی این جی سیکٹرکو تباہی سے دوچار کرنے کے لیے اوگرا اور ایف بی آرکو خصوصی ٹاسک دے دیا ہے جنہوں نے ناقابل فہم فارمولے کے تحت سی این جی سیکٹرکو سیلزٹیکس کے نارمل ریجیم سے پریزمپٹیو ریجیم میں داخل کر دیا

متعلقہ عنوان :