آفریدی کم سے کم ہزارٹی ٹونٹی رنز بنانیوالے کھلاڑیوں میں زیادہ سٹرائیک ریٹ کے مالک کھلاڑی بن گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 29 نومبر 2015 15:23

آفریدی کم سے کم ہزارٹی ٹونٹی رنز بنانیوالے کھلاڑیوں میں زیادہ سٹرائیک ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 29نومبر- 2015ء) قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کم سے کم 1000ٹی ٹونٹی رنز سکور کرنے والے کھلاڑیوں میں زیادہ سٹرائیک ریٹ رکھنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 35سالہ شاہد آفریدی اب تک 86ٹی ٹونٹی میچز میں 18.32کی اوسط سے 1246رنز سکور کرچکے ہیں جس میں 93چوکے اور 59چھکے شامل ہیں جب کہ اس فارمیٹ میں ان کا سٹرائیک ریٹ 148.33رنز فی 100گیندیں ہیں جو کم سے کم 1000ٹی ٹونٹی رنز سکور کرنے والے کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ ہے ۔

شاہد آفریدی کے بعد آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن144.05کے سٹرائیک ریٹ کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر موجو د ہیں،جارح مزاج ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل142.59کے سٹرائیک ریٹ کے ہمراہ تیسرے اور سابق برطانوی کھلاڑی 141.51کے سٹرائیک ریٹ کے ہمراہ چوتھے نمبر پر موجود ہیں ۔