گھنے جنگلات میں شہد کی مکھیوں کے شکاریوں کی کثرت، مکھیوں نے ہجرت شروع کر دی

اگلے دو سال میں پاکستان میں شہد کی پیداوار میں 31 فیصد کمی واقع ہونے کا امکان

اتوار 29 نومبر 2015 15:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 نومبر۔2015ء) گھنے جنگلات میں شہد کی مکھیوں کے شکاریوں کی کثرت کی وجہ سے مکھیوں نے ہجرت کرنا شروع کر دی ۔ اگلے دو سال میں پاکستان میں شہد کی پیداوار میں 31 فیصد کمی واقع ہونے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

غیر روایتی اور اناڑی شکاریوں کی وجہ سے صدیوں پرانا پیشہ معدوم ہو رہا ہے ایک رپورٹ کے مطابق دنیا میں شہد کے سب سے بڑے ذخائر نیپال میں واقع ہمالیائی جنگلات ہیں وہاں شہد تیار کرنے والی مکھائی ہمارے ملک کی مکھیوں سے نسبتاً بڑی ہوتی ہیں اور ان کا ڈنگ بھی خطرناک ہوتا ہے راحی قبیلہ ہمالیہ کی قدیم انسانی نسل ہے جو صدیوں سے شہد اتارنے کا کام کرتا آ رہا ہے پاکستان میں شہد کی پیداوار میں کمی کی بنیادی وجہ مکھیوں کا ہجرت کرنا ہے

متعلقہ عنوان :