بوسینا کی طرح پاکستان میں بھی مفت علاج اور تعلیم کی سہولت ہونی چاہئے،امن و امان ٹھیک ہو جائے تو پاکستان سیاحت سے اربوں ڈالر کما سکتا ہے ؛بوسینا کے سفیر ڈاکٹر ندیم مکاروح

اتوار 29 نومبر 2015 15:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 نومبر۔2015ء) پاکستان میں تعینات بوسینا کے سفیر ڈاکٹر ندیم مکاروح نے کہا ہے کہ بوسینا کی طرح یہاں بھی مفت علاج اور تعلیم کی سہولت ہونی چاہئے ،امن و امان ٹھیک ہو جائے تو پاکستان سیاحت سے اربوں ڈالر کما سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

بوسینا اور پاکستان باصلاحیت طلبہ و طالبات کو اسکالر شپ دے رہے ہیں میڈیا سے گفتگو میں بوسینا سفیر کا مذید کہنا ہے کہ پاکستان اور بوسینا کے درمیان تعلقات کو مستقبل میں مزید فروغ دیا جائے گا پاکستان میں امن قائم ہو جائے تو پاکستان معاشی اور اقتصادی استحکام حاصل کر سکتا ہے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی ، سیاسی ، سماجی اور سفارتی اور دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں سانحہ پشاور کو نہیں بھلایا جا سکتا پاکستانی میوزک کو بوسینا میں متعارف کرا رہے ہیں