بدین کے وارڈ نمبر7-6اور8میں ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود بجلی بجال نہ ہوسکی،40ہزار سے زائد آبادی پینے کے پانی سمیت بنیادی سہولیات سے محروم

منتخب کونسلرز نے بجلی بحال نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کا اعلان کردیا

اتوار 29 نومبر 2015 15:35

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 نومبر۔2015ء) بدین کے وارڈ نمبر7-6اور8میں 7روز گزرنے کے باوجود بجلی بجال نہ ہوسکی،40ہزار سے زائد آبادی پینے کے پانی سمیت بنیادی سہولیات سے محروم منتخب شدہ کونسلرز نے بجلی بحال نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حالیہ بلدیاتی انتخابات میں بدین کے وارڈ نمبر7-7اور8میں پی پی کی شکست کے فوری بعدحیسکو نے مذکورہ وارڈ کے علاقے سیرانی روڈ،ہیرمکوک شاہ،سمیت 200گاؤں کی بجلی بقایاجات کی عدم ادائیگی کے نام پر کاٹ دی تھی جو 7روز گزرنے کے باوجود بحال نہ ہوسکی ہے بدین کے وارڈ نمبر7-8اور6کے منتخب شدہ مرزا گروپ کاؤنسلرز رحیم ،اعجاز خواجہ نے میڈیا کو بتایا کہ150صارفین کی جانب سے بقایاجات ادا کرنے کے باوجود حیسکو بدین کی انتظامیہ نے بجلی بحال کرنے سے انکار کردیا ہے اگر فوری طور پر بجلی بحال نہ ہوئی تو بھرپور احتجاج کریں گے۔

متعلقہ عنوان :