گیس کمپنیاں صنعتی شعبہ کی برآمدات کیلے خطرہ بن گئیں
ایکسپورٹ انڈسٹری کو گیس نہیں دینی تھی تو کرنسی کیوں ڈی ویلیو کی گئی،ٹیکسٹائل کا شعبہ پیکج کا منتظر تھا جسے تحفہ میں گیس لوڈ شیڈنگ دے دی گئی؛عبدالرؤف عالم
اتوار 29 نومبر 2015 15:43
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 نومبر۔2015ء) یونائیٹڈ بزنس گروپ نارتھ زون کے چئیرمین اور ایف پی سی سی آئی کے صدارتی امیدوارعبدالرؤف عالم نے کہا ہے کہ صنعتوں کیلئے گیس سپلائی میں کمی سے برامدی صنعت مشکلات سے دوچار ہو جائے گی جبکہ برامدات گر جائینگی۔متعدد صنعتیں بند ہو کر محصولات اور روزگار میں کمی کا سبب بنیں گی جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے میں اپنا کردار بھی ادا نہیں کر سکیں گی۔
گیس کمپنیاں موجودہ صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے گیس سپلائی میں کمی کا فیصلہ واپس لیں۔ عبدالرؤف عالم نے ایف پی سی سی آئی کی الیکشن مہم کے دوران اپنے خطاب میں کہا کہ گیس سپلائی میں کمی سے ٹیکسٹائل سیکٹرسب سے زیادہ متاثر ہو گا جو زرمبادلہ کا سب سے بڑا اور روزگار کا دوسرا بڑا زریعے ہے۔(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل ایکسپورٹ انڈسٹری کا کوٹہ25 فیصد سے کم کرکے 17 فیصد پر لانا غلط ہے کیونکہ ابھی موسم سرما کی شدت نہیں بڑھی جبکہ ماضی میں سپلائی میں کبھی بھی بیس فیصد سے زیادہ کٹوتی نہیں کی گئی ہے۔
اس وقت ٹیکسٹال کی برامدات تقریباً چودہ ارب ڈالر ہیں جن میں سے پنجاب میں واقع صنعتی یونٹ چھ ارب ڈالر کی برامدات کر رہے ہیں تاہم اگر انھیں اسی طرح پریشان کیا جاتا رہا تو برامدات کی صورتحال بگڑ جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ صورتحال بہتر کرنے کیلئے ایل این جی پراجیکٹ کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں اور گیس کی بڑھتی چوری اور دیگر نقصانات پر قابو پایا جائے۔ بنگلہ دیش میں ایک فیصد گیس ضائع ہو رہی ہے جبکہ پاکستان میں سالہا سال کی کوششوں کے باوجودبیس فیصد تک گیس چوری اور ضائع ہو جاتی ہے جو حیران کن ہے۔انھوں نے کہا کہ جب ایکسپورٹ انڈسٹری کو گیس نہیں دینی تھی تو کرنسی کو ڈی ویلیو کر کے عوام اور ملکی خزانے پر اربوں روپے کا اضافی بوجھ کیوں ڈالا گیا۔ٹیکسٹائل کا شعبہ پیکج کا منتظر تھا جسے گیس لوڈ شیڈنگ کا تحفہ دیا گیا۔مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے
-
اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے
-
عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی
-
گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ
-
اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا
-
برائیلر گوشت کی قیمت میں10روپے فی کلو اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.