آئی سی سی نے ویسٹ انڈین سپنر سنیل نارائن کا باؤلنگ ایکشن غیرقانونی قرار دیدیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 29 نومبر 2015 15:46

آئی سی سی نے ویسٹ انڈین سپنر سنیل نارائن کا باؤلنگ ایکشن غیرقانونی ..
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 29نومبر- 2015ء)انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے ویسٹ انڈین سپنر سنیل نارائن کا باؤلنگ ایکشن غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان پر انٹر نیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ میں باؤلنگ کرنے کی پابندی عائد کر دی ہے ۔

27سالہ ویسٹ انڈین سپنر کا باؤلنگ ایکشن 9نومبر کو سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے کے دوران رپورٹ کیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے 17نومبر کو آئی سی سی کی منظور کردہ ٹیسٹ سینٹر لاف برا یونیورسٹی میں باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ آنے کے بعد آئی سی سی نے ان پر انٹر نیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ میں باؤلنگ کروانے پر پابندی لگا دی ہے تاہم وہ ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والے کسی بھی ٹورنامنٹ میں باؤلنگ کروانے کے اہل ہوں گے ۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کے مطابق سنیل نارائن کی تمام گیندوں کے دوران ان کے بازو کا خم 15ڈگری سے تجاوز کر رہا تھا ،وہ اپنے باؤلنگ ایکشن میں درستگی کے بعد خو دکو کلیئر کروانے کی درخواست دے سکیں گے ۔