Live Updates

پاکستان میں جمہوریت کے نام پر آمریت ہے‘ حکومت تحریک انصاف کے دباؤ میں آکر بلدیاتی الیکشن کروانے پر مجبور ہوئی‘ اقتدار کی نچلی سطح پر منتقلی سے کرپشن کم ہوگی‘ خیبر پختونخوا میں تیس فیصد ترقیاتی فنڈز نچلی سطح تک پہنچائے‘ آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کو انتخابی مہم چلانے کی ضرورت نہیں پڑے گی‘ پنجاب کی آبادی بارہ کروڑ اور خیبر پختونخوا کی سوا دو کروڑ ہے لیکن بلدیاتی انتخابات میں برابر لوگ منتخب ہورہے ہیں‘لیڈروں کے اثاثے اقتدار میں آنے سے پہلے اور بعد میں چیک کریں تو پتہ لگے کہ وہ اقتدار میں کیوں آتے ہیں

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کی تقریب سے خطاب

اتوار 29 نومبر 2015 16:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 نومبر۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کے نام پر آمریت ہے‘ حکومت تحریک انصاف کے دباؤ میں آکر بلدیاتی الیکشن کروانے پر مجبور ہوئی‘ اقتدار کی نچلی سطح پر منتقلی سے کرپشن کم ہوگی‘ خیبر پختونخوا میں تیس فیصد ترقیاتی فنڈز نچلی سطح تک پہنچائے‘ آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کو انتخابی مہم چلانے کی ضرورت نہیں پڑے گی‘ پنجاب کی آبادی بارہ کروڑ اور خیبر پختونخوا کی سوا دو کروڑ ہے لیکن بلدیاتی انتخابات میں برابر لوگ منتخب ہورہے ہیں‘لیڈروں کے اثاثے اقتدار میں آنے سے پہلے اور بعد میں چیک کریں تو پتہ لگے کہ وہ اقتدار میں کیوں آتے ہیں۔

وہ اتوار کو پی ٹی آئی انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا مطلب آزادی ہے آزاد انسان اپنے فیصلے خود کرتاہے جبکہ غلام انسانوں کے فیصلے کوئی اور کرتا ہے جب تک جمہوریت انسان کو آزاد نہیں کرتی تب تک وہ بے کار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو الیکشن انسانوں کو آزاد نہیں کرتے وہ الیکشن نہیں ہیں کوئی بھی جمہوریت بلدیاتی نظام کے بغیر نہیں چلتی حکمرانوں نے لوگوں کو غلام رکھنے کیلئے بلدیاتی الیکشن نہیں کرائے۔

حکمران سیاست میں آتے ہی مال کمانے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 1970 کے علاوہ پاکستان میں کبھی بھی انتخابات غیر متنازعہ نہیں رہے۔ 2013 میں 22 جماعتوں نے کہا کہ دھاندلی ہوئی ہے لیکن تحقیقات کی آواز صرف تحریک انصاف نے اٹھائی۔ ملک میں الیکشن سسٹم تباہ کردیا گیاہے این اے 122 میں مجھے لاکھوں روپے خرچ کرکے 2 سال بعد انصاف ملا۔ جس الیکشن کمیشن کے زیر سایہ دھاندلی ہوئی وہی لوگ دوبارہ انتخابات کرارہے ہیں۔

پاکستان کی دو بڑی جماعتوں نے 6،6 باریاں لیں۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں غریب مزید غریب ہورہے ہیں جبکہ سیاستدانوں کے اثاثے بڑھتے جارہے ہیں۔ یہ لوگ الیکشن جیتنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرتے ہیں کیونکہ اگر یہ لوگ حکومت میں نہ ہوں تو ان کے کرپشن کے دروازے بند ہوجاتے ہیں۔ہم نے خیبرپختونخوامیں الیکشن نہ کرائے ہوتے تو باقی پارٹیاں بھی الیکشن نہ کراتیں کیونکہ دوسری پارٹیوں پر پریشر بڑھ گیا تھا جس کی وجہ سے انہیں بلدیاتی الیکشن کرانے پڑرہے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات