پاکستان میں بیرونی امداد سے چلنے والے مدارس کی تعداد 190 ہے، 182 مشتبہ مدارس کو بند کیا گیا ، نفرت انگیز تقاریر کے 1933 مقدمات پر پیش رفت کرتے ہوئے 1985 افراد کو گرفتار کیا گیا ،وزارت داخلہ کی دستاویز میں انکشاف

اتوار 29 نومبر 2015 16:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 نومبر۔2015ء) وزارت داخلہ کی دستاویز میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں بیرونی امداد سے چلنے والے مدارس کی تعداد 190 ہے جن میں پنجاب میں 147 بلوچستان میں 30 خیبرپختونخوا میں 7 سندھ کے 6 مدارس شامل ہیں۔ اب تک وزارت کی جانب سے 182 مشتبہ مدارس کو بند کیا گیا ہے نفرت انگیز تقاریر کے 1933 مقدمات پر پیش رفت کرتے ہوئے 1985 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ نفرت انگیز مواد کی تعداد 2390 ہے 70سے زائد دوکانوں کو سیل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت کی دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ لاؤڈ سپیکر کے غلط استعمال کے 7411 مقدمات درج ہوئے اور 6979 گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں ضبط کردہ آلات کی تعداد 2039 ہے مدارس کے حوالے سے اصلاحات کمیٹی بھی تشکیل دی گئی اور معیاری رجسٹریشن فارم تشکیل دیا گیا ہے مدارس کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے اور اس ضمن میں 182 مشتبہ مدارس کو بند کیا گیا ہے جن میں سے صوبہ پنجاب میں دو سندھ میں 167 خیبرپختونخوا میں تیرہ ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے بند کردہ غیر رجسٹرڈ مدارس کی تعداد 72 ہے جو کہ صوبہ سندھ کے ہیں۔

متعلقہ عنوان :