امریکہ پاکستان دو روزہ کانفرنس منگل سے واشنگٹن میں شروع ہوگی

کانفرنس کا اہتمام یو ایس ایڈ نے کیا ، امریکی بین الاقوامی اورپاکستانی ماحول دوست توانائی کے منصوبوں کے سرمایہ کارشرکت کریں گے، پاکستان کو ماحول دوست توانائی کے شعبہ میں کاروباری مواقع پیش کرنے کا موقع ملے گا

اتوار 29 نومبر 2015 16:13

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 نومبر۔2015ء) امریکہ اور پاکستان کی دو روزہ کانفرنس منگل سے واشنگٹن میں شروع ہوگی جس میں پاکستان کو ماحول دوست توانائی کے شعبہ میں کاروباری مواقع پیش کرنے کا موقع ملے گا۔

(جاری ہے)

کانفرنس کا اہتمام یو ایس ایڈ نے کیا جس میں امریکی بین الاقوامی اورپاکستانی ماحول دوست توانائی کے منصوبوں کے سرمایہ کارشرکت کریں گے۔رواں سال اکتوبر میں وزیراعظم کے دورہ امریکہ کے دوران اس کانفرنس کے انعقاد پر اتفاق کیاگیا تھا۔کانفرنس سے پاکستان میں ماحول دوست توانائی کی پیداوار ترسیل اور تقسیم میں نجی شعبہ کی نئی سرمایہ کاری میں نمایاں مدد ملے گی۔