لاہور ، پسند کی شادی کرنے والی 2 بچوں کی ماں نے شوہر کے طلاق دینے پر خودکشی کرلی

اتوار 29 نومبر 2015 16:17

لاہور ، پسند کی شادی کرنے والی 2 بچوں کی ماں نے شوہر کے طلاق دینے پر خودکشی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 نومبر۔2015ء) لاہور کے علاقہ نواب ٹان کے علاقہ میں پسند کی شادی کرنے والی 2 بچوں کی ماں نے شوہر کے طلاق دینے پر خودکشی کرلی۔ سمیرا کا شوہر بیرون ملک مقیم ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ تھانہ نواب ٹان کی رہائشی 30 سالہ سمیرا بی بی نے 5 سال قبل وکیل نامی شخص سے پسندکی شادی کی اور انکے دو بچے تھے۔

(جاری ہے)

دو سال قبل اچانک وکیل سمیرا کو چھوڑ کر بیرون ملک چلا گیا اور سمیرا کو طلاق نامہ بھجوا دیا۔

اس دوران دوبارہ سمیرا سے رابطہ بھی نہیں کیا جس پر سمیرا شدید پریشانی کا شکار تھی جس پر گزشتہ روز سمیرا نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ پولیس نے نعش مردہ خانہ میں جمع کروا دی۔ اہل خانہ نے کارروائی سے انکار کردیا پولیس نے سمیرا کے بھائی انورکا بیان ریکارڈ کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :