بھارت میں انسانیت کا جنازہ نکل گیا ، جنوبی ریاستوں میں دلت بچوں کو رنگدار کلائی بینڈ پہننے کی تلقین

اتوار 29 نومبر 2015 16:17

بھارت میں انسانیت کا جنازہ نکل گیا ، جنوبی ریاستوں میں دلت بچوں کو رنگدار ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 نومبر۔2015ء) نچلی ذات کے لوگوں کے لئے بھارت میں زندگی بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے جبکہ معصوم بچے بھی نسلی تعصب سے بچ نہیں سکے ، متعصب ہندؤ ں نے انسانیت کا جنازہ نکال دیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کی جنوبی ریاستوں میں نچلی ذات کے بچوں کو سکولوں میں اپنی ذات کے حساب سے رنگدار کلائی بینڈ پہننا کی تلقین کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جنوبی ریاستوں کی سکولز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نچلی ذات دلت اور اونچی ذات کے بچوں کے درمیان فرق کے لئے کلائی پلاسٹک کڑا متعارف کروا دیا ہے ،رنگدار بینڈ سے فرق نمایاں ہو جائے گا۔ انہوں نے تمام بچوں کو اپنی ذات کے حساب سے رنگدار ہینڈ بینڈ پہننے کی سختی سے ہدایت کر دی ہے کیونکہ اس سے باآسانی پتہ چل جائے گا کہ دلت بچہ کون ہے اور اونچی ذات والے کون ہیں۔

متعلقہ عنوان :