طیارہ گرانے کا بدلہ لینے کیلئے ترکی پر اٹیم بم گرادیا جائے ،روسی سیاستدان کی تجویز

ایک نیوکلیئر بم استنبول کی آبنائے باسفورس میں گرانے سے پانی کی لہریں 10 سے 15 میٹر بلند ہوں گی ، پورا شہر صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا اور استنبول کا خاتمہ ہو جائے گا،لبرل پارٹی کے سربراہ ولادیمیر جیرنووسی کا انٹرویو

اتوار 29 نومبر 2015 16:18

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 نومبر۔2015ء ) روس کی مشہور لبرل پارٹی کے سربراہ ولادیمیر جیرنووسی نے روسی طیارہ گرانے کا بدلہ لینے کیلئے ترکی پر اٹیم بم گرانے کی تجویز پیش کردی۔ترک میڈیا نے روس کی مشہور لبرل پارٹی کے سربراہ ولادیمیر جیرنووسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ انھوں نے روسی طیارہ گرانے کا بدلہ لینے کے لئے ترکی کی آبنائے باسفورس پر ایٹمی بم گرانے کی تجویز پیش کی ہے۔

جیرنووسی کے 'حوفریت ماسکوا' ریڈیو کو دیئے گئے انٹرویو سے ماخوذ اقتباس میں کہا کہ استنبول کو دنیا کے نفشے سے بآسانی مٹایا جا سکتا ہے۔اپنے انتہائی نوعیت کی تجویز کی مزید وضاحت کرتے ہوئے مسٹر جیرنووسی نے کہا کہ ایک نیوکلیئر بم استنبول کی آبنائے باسفورس میں گرانے سے پانی کی لہریں 10 سے 15 میٹر بلند ہوں گی اور اس طرح پورا شہر صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا اور استنبول کا خاتمہ ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ جیرنووسی ترک فضائیہ کی جانب سے روسی جہاز گرائے جانے کے واقع سے بہت پہلے ہی اپنی انقرہ مخالفت کے لئے مشہور ہیں۔ وہ ان معدودے چند روسی سیاسی رہنماں میں شامل ہیں کہ جو ترکی کے وجود کو دنیا کے نقشے پر ایک 'غلطی' سے تعبیر کرتے ہوئے اسے 'ٹھیک' کرنے کا پرچار کرتے رہتے ہیں۔ وہ ترکی کے خاتمے کا پرچار دو دہائیوں سے کر رہے ہیں۔ولادیمیر جیرنووسی نے متحدہ روس کے خاتمے کے بعد کئی مرتبہ صدارتی انتخاب لڑا، تاہم وہ ہر مرتبہ اپنے ساتھیوں کے بقول 'انتہا پسند' اور 'غیر ذمہ دارانہ' بیانات کی وجہ سے ناکام رہے۔