کسی کو میری نجی زندگی میں دخل دینے کا حق نہیں ہے ٗ ثانیہ مرزا

اتوار 29 نومبر 2015 16:32

کسی کو میری نجی زندگی میں دخل دینے کا حق نہیں ہے ٗ ثانیہ مرزا

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 نومبر۔2015ء)بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ کسی کو میری نجی زندگی میں دخل دینے کا حق نہیں ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں ثانیہ مرزا نے فیملی پلاننگ کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال پرکہا کہ یہ انتہائی بری بات ہے کہ مجھ سے میری ذاتی زندگی سے متعلق پوچھا جائے۔ رف اس وجہ سے کہ میں ایک عوامی شخصیت ہوں۔ انہوں نے کہاکہ میں کسی کو اس بات کا حق نہیں دے سکتی کہ وہ میرے نجی معاملات پربات کرے۔