بھارت ٗجنتا دل پارٹی کا بھارت کے ساتھ غیر مشروط مذاکرات کے بارے میں وزیر اعظم محمد نواز شریف کے بیان کا خیر مقدم

بھارتی حکومت سے معاملے میں پہل کر نے کا مطالبہ

اتوار 29 نومبر 2015 16:37

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 نومبر۔2015ء) بھارت کی اہم سیاسی جماعت جنتا دل نے بھارت کے ساتھ غیر مشروط مذاکرات کے بارے میں وزیر اعظم محمد نواز شریف کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے میں پہل کر ے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جتنا دل کے رہنما کے سی تیاگی نے کہاکہ پاکستان کی طرف سے آنے والی اس تجویز کا خیر مقدم کر ناچاہیے اوردونوں ممالک کے درمیان امن کیلئے بھارت کو بھی بات چیت کیلئے آگے بڑھنا ہوگا ۔واضح رہے کہ نوازشریف نے مالٹا میں کانفرنس سے خطاب کے دور ان بھارت کو غیر مشروط مذاکرات کی پیشکش کی ہے تاہم بھارتی حکمران جماعت بی جے پی نے روایتی طورپر اس پیشکش کو مسترد کیا ہے ۔