پاکستان کی ساتویں یوتھ پارلیمنٹ کے ارکان برطانیہ اور ڈنمارک کے مطالعاتی دورے پر روانہ ہوگئے

اتوار 29 نومبر 2015 16:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 نومبر۔2015ء ) پاکستان کی ساتویں یوتھ پارلیمنٹ کے ارکان برطانیہ اور ڈنمارک کے مطالعاتی دورے پر روانہ ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس چھ روزہ دورے کا اہتمام پلڈاٹ کی طرف سے کیا گیا ہے جس میں تیرہ رکنی وفد لندن اور کوپن ہیگن میں مختلف پروگراموں میں شریک ہوگااس دورے کا مقصد ان نو جوانوں کو برطانیہ اور ڈنمارک کے جمہوری اورپارلیمانی نظام کے بارے میں آگاہی دینا ہے ۔دورے پرجانے والوں میں ابوبکر عیش ٗ مس انوشے بخت عزیز ٗ ایاز حیدر بنگش ٗ دانیال احسن ٗ عماد درانی ٗ قیصر نواب ٗ سیف اﷲ حسن رضا ٗ سید توقیر مہدی کاظمی ٗ مس عظمیٰ گل ٗ ولید بزنجو سمیت پلڈاٹ کے حکام آسیہ ریاض ٗ فہیم احمد خان اور مس احمد خان شامل ہیں ۔