کابل میں ’’میڈ ان پاکستان ‘‘ نمائش آئندہ برس مئی میں منعقد ہو گی

اتوار 29 نومبر 2015 16:38

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 نومبر۔2015ء) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام کی کابل میں چوتھی ’’میڈ ان پاکستان نمائش ‘‘کا انعقاد آئندہ برس مئی میں ہو گا ۔ صدر آر سی سی آئی میاں ہمایوں پرویز نے بتایا کہ نمائش کا مقصدافغانستان کے ساتھ کاروباری اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی چیمبر علاقائی اور بین الااقوامی سطح پر تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے اور افغانستان میں یہ نمائش اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے انہوں نے کہا کہ علاقائی ملکوں کے ساتھ تجارت اور کاروباری تعلقات کو آگے بڑھانا ہماری اولین ترجیح ہے۔

میاں ہمایوں پرویز نے بتایا کہ کابل میں ’’میڈ ان پاکستان ‘‘ نمائش 5مئی 2016سے 7مئی تک جاری رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :