فصلوں پر استعمال کی جانیوالی زہریں انسانوں کیساتھ جانوروں و قدرتی ماحول کیلئے خطرناک ہیں ،زرعی ماہرین

کاشتکار فصلوں پر سپرے کے دوران احتیاط کیساتھ فصلوں کو کیڑوں ،بیماریوں کے حملہ سے بچانے کیلئے محکمہ کی سفارش کردہ زہریں استعمال کریں

اتوار 29 نومبر 2015 16:41

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 نومبر۔2015ء) زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ فصلوں پر استعمال کی جانیوالی زہریں انسانوں کیساتھ جانوروں و قدرتی ماحول کیلئے خطرناک ہیں ، کاشتکار فصلوں پر سپرے کے دوران احتیاط کیساتھ کاشت کی جانیوالی اہم فصلوں کو مختلف اقسام کے کیڑوں ،بیماریوں کے حملہ سے بچانے کیلئے محکمہ کی سفارش کردہ زہریں استعمال کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ زہر کا انتخاب نقصان دہ کیڑوں کی اقسام کو مدّ نظر رکھ کر کریں کیونکہ رس چوسنے یا کُتر کر کھانے والے کیڑوں کے لیے مختلف طرز عمل کی زہریں استعمال ہوتی ہیں۔ فصلوں پر زہروں کا سپرے ہمیشہ صبج یاشام کے وقت کریں کیونکہ سخت گرمی میں دوپہر کو سپرے کرنا زیادہ موثر ثابت نہیں ہوتا اِس کے علاوہ سپرے کرنے والے پرزہر کے زہریلے اثرات مرتب ہونے کا خدشہ بھی زیادہ ہوتاہے۔سپرے کے دوران ہوا کی رفتار اور سمت کا خیال رکھیں ۔انہوں نے کہاکہ زہروں کو ذخیرہ کرتے وقت سِیل شدہ ز ہر کے ڈبوں کو علےٰحدہ کمرے میں رکھنا چاہیے تاکہ جانوروں اور بچوں کی رسائی نہ ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :