تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کا سنگ بنیاد آئندہ ماہ رکھا جائے گا

پائپ لائن کی تعمیر کا آغاز بھی رواں سال متوقع ہے ‘ذرائع

اتوار 29 نومبر 2015 16:42

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 نومبر۔2015ء ) تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کا سنگ بنیاد آئندہ ماہ رکھا جائے گا،منصوبے کے تحت ترکمانستان سے باقی رکن ممالک کو گیس کی برآمد کے لیے پائپ لائن کی تعمیر کا آغاز بھی رواں سال متوقع ہے ۔ذرائع کے مطابق تاپی رکن ممالک ترکما نستان ،افغا نستا ن ،پاکستان اوربھارت کے درمیان اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ منصوبے کا سنگ بنیاد آئندہ ماہ دسمبر میں رکھا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تاپی منصوبے کے تحت گیس پائپ لائن بچھانے کے حوالے سے ترکمانستان حکومت کے متحدہ عرب مارات کی آئل کمپنی سے بھی مذکرات جاری ہیں جبکہ گیس کی برآمد کے لئے اٹھارہ سو کلومیٹر کی طویل پائپ لائن کی تعمیر کا آغازرواں سال کیے جانے کا امکان ہے۔دس ارب ڈالر مالیت کا یہ منصوبہ تین سال میں مکمل ہوگامنصو۔بے کے تحت افغانستان کو پچاس کروڑ جبکہ پاکستان اور بھارت کو مساوی طور پریومیہ ایک ارب بتیس کروڑکیوبک فٹ گیس حاصل ہوگی۔

متعلقہ عنوان :