نئے سال کے آغاز سے لگژری گاڑیوں کے ٹیکس نادہندہ مالکان کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

نوٹسز کے اجراء کے بعد ٹیکس چوروں کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے جائیں گے‘ ایف بی آر

اتوار 29 نومبر 2015 16:42

نئے سال کے آغاز سے لگژری گاڑیوں کے ٹیکس نادہندہ مالکان کیخلاف کارروائی ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 نومبر۔2015ء ) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے نئے سال کے آغاز سے لگژری گاڑیوں کے ٹیکس نادہندہ مالکان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا،ٹیکس چوروں کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے جائیں گے۔ ایف بی آر حکام کے حوالے سے بتایاگیا کہ یکم جنوری 2016ء سے لگڑری گاڑیوں کے ایسے نادہندہ مالکان کے خلاف کارروائی کی جائے گیجنہوں نے گزشتہ دو سال سے گاڑی کی فروخت اور ادائیگی کے وقت ڈیوٹی اور ٹیکس ادا نہیں کیا۔

(جاری ہے)

پہلے مرحلے میں ایسے افراد کے بینک اکاؤنٹ منجمد کئے جائیں گے جن کے پاس نیشنل ٹیکس نمبر موجود نہیں ۔ حکام کے مطابق اس اقدام سے پہلے نادہندگان کو نوٹسز بھی جاری کئے جائیں گے۔ ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق رواں مالی سال اکتوبر تک 14106 لگژری گاڑیاں درآمد کی گئیں اور صرف اکتوبر میں یہ تعداد 4041ہے ۔ دوسری جانب ایف بی آر حکام نے رواں مالی سال ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرنے کے لئے تمام کلیکٹرز کو ہدایت دی ہے کہ ہر صورت ٹیکس وصولی یقینی بنائی جائے۔

متعلقہ عنوان :