پراونشل کوآپریٹو بنک کودیگر بنکوں کیلئے رول ماڈل بنانے کیلئے تیز ترین اقدامات شروع کر دئے گئے ‘محمد اقبال چنٹر
بنک کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کرنے کیلئے کلائنٹس کو ہر قسم کی سہولیات کی فرا ہمی کو بنک کا نصب العین بنا دیا گیا‘صوبائی وزیر کو آپریٹو
اتوار 29 نومبر 2015 16:46
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 نومبر۔2015ء )صوبائی وزیر کو آپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے کہاہے کہ پراونشل کوآپریٹو بنک کودیگر بنکوں کے لئے رول ماڈل بنانے کے لئے تیز ترین اقدامات شروع کر دئے گئے ہیں،اس سلسلے میں بنک کی تنظیم نوکا عمل شروع کر دیا گیا ہے،بنک کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کرنے کے لئے کلائنٹس کو ہر قسم کی سہولیات کی فرا ہمی کو بنک کا نصب العین بنا دیا گیاہے،بنک کی ظاہر ی حا لت بہتر بنانے کے علاوہ تمام برانچوں کو خود کار کر کے آن لائن سسٹم کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے تاکہ کام میں تیزی آ سکے۔
انہوں نے کہا کہ کلائنٹس کی سہولت کے لئے اے ٹی ایم سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنک کی طرف سے فصل ربیع 2015-16کے لئے قر ضہ جات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ غیر فعال قرضہ جات کی وصولی مہم ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے۔(جاری ہے)
بنک کو مزیدبہتر بنانے کے لئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں جس میں سٹاف کی اپ گریڈیشن،کمپیوٹرائزیشن،ٹیکنیکل ونگ کا قیام شا مل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہاڑی میں ملک کو لیکشن سنٹر کی کامیابی کے بعد اس کا دائرہ کار کو وسعت دیتے ہوئے مظفر گڑھ،لیہ،راولپنڈی، بہاولپور،لودھراں،ملتان،خانیوال،لاہور، قصور،شیخو پورہ اور حافظ آباد تک لے جایاجا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مو جودہ حکومت نے کاشتکاروں میں آسان شرائط پرٹریکٹرز کی فراہمی کے لئے فنڈز مختص کئے ہیں۔جس سے زرعی انقلاب لا نے میں مدد مل رہی ہے۔انہوں نے کہا کی بنک کے سٹاف کی ٹریننگ کے کئے فیصل آباد ٹریننگ کالج اور بہاولپور ٹریننگ انسٹٹیوٹ میں توسیعی منصوبے شروع کر دئے گئے ہیں اور ٹریننگ کا لج کا الحاق فیصل آباد زرعی یونیو رسٹی سے ہو چکا ہے ۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.