تاجر برادر ی کی مشاورت کے بغیر نئے ٹیکسوں کے نفاذ اور ڈیوٹیوں کی شرح میں اضافہ نہ کیا جائے ‘راجہ عدیل

نئے ٹیکسوں کے نفاذ سے توانائی بحران کا شکار صنعتی شعبہ بری طرح متاثر ہوگا‘ سینئر نائب صدر لوہا مارکیٹ شہید گنج

اتوار 29 نومبر 2015 16:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 نومبر۔2015ء ) تاجر رہنما ،ایگزیکٹوممبر لاہور چیمبرز آف کامرس وانجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدر راجہ عدیل نے کہا ہے کہ تاجر برادری کی مشاورت کے بغیر نئے ٹیکسوں کے نفاذ اور ڈیوٹیوں کی شرح میں اضافہ نہ کیا جائے ،آئی ایم ایف کی ایما پر ریونیو میں اضافہ کیلئے 40ارب کے ٹیکس کا نفاذ ناقابل قبول ہے تاجر برادری ٹیکسوں میں بے جا اضافہ کے فیصلہ کو مسترد کرتی ہے توانائی بحران کی موجودگی میں تاجر برادری کے لیے نئے ٹیکس کسی بھی صورت قابل قبول نہ ہیں۔

نئے ٹیکسوں کے نفاذ سے توانائی بحران کا شکار صنعتی شعبہ بری طرح متاثر ہوگا۔راجہ عدیل نے کہا کہ ریونیو کو بڑھانے کیلئے پہلے سے موجود ٹیکس دہندگان پر مزید ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنا سراسر زیادتی ہے ٹیکسوں کے نفاذ کے ساتھ ساتھ313اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ سے سمگلنگ کی حوصلہ افزائی ہوگی اور انڈر انوئسنگ بھی کنٹرول میں نہیں رہے گی جس کا لازمی اثر حکومت کے ریونیو میں کمی کی صورت میں نمودار ہوگا جس سے حکومت معاشی استحکام کی بجائے معاشی بدحالی کا شکار ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت ریگولیٹری ڈیوٹی کا نفاذ ان اشیاء پر کرے جن پر ریگولیٹری ڈیوٹی نہ ہے جن اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی پہلے سے موجود ہے ان اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ نہ کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :