آسٹریلیا نے پہلے ڈے اینڈ ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو 3وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-0 سے جیت لی

آسٹریلیا کے ہیزل وو ڈ کو مین آف دی میچ اور ڈیوڈ وارنر کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا

اتوار 29 نومبر 2015 17:10

آسٹریلیا نے پہلے ڈے اینڈ ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو 3وکٹوں سے شکست دے ..

ایڈیلیڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 نومبر۔2015ء) آسٹریلیا نے تاریخ کے پہلے ڈے اینڈ ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو 3وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-0 سے جیت لی ‘ 187رنز کا ہدف 7وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا‘ آسٹریلیا کی جانب سے شین مارش 49‘ ڈیوڈ وارنر 35‘ ایڈم ووگز اور مچل مارش 28,28رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے‘ نیوزی لینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں ٹرینٹ بولٹ نے 5‘ بریسوئل اور سینٹنر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کو ایڈیلیڈ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز نیوزی لینڈ نے اپنے دوسرے دن کے سکور پانچ وکٹوں کے نقصان پر 116رنز پر اننگز کا آغاز کیا تو نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 208رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں سینٹنر نے 45‘ روز ٹیلر 32‘ برینڈن میکولم 20‘ بریسوئل 27 اور مارٹن گبٹل 17رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں ہیزل ووڈ نے 6‘ مچل مارش نے 3 اور نیتھن لیون نے 1کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ آسٹریلیا نے 187رنز کا ہدف 7وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے نہ صرف تاریخ کے پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں فتح حاصل کی بلکہ تین میچوں کی سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلی۔ آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں شین مارش 49‘ ڈیوڈ وارنر 35‘ ایڈم ووگز اور مچل مارش 28,28رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے‘ نیوزی لینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں ٹرینٹ بولٹ نے 5‘ بریسوئل اور سینٹنر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :