آئی سی سی نے سنیل نارائن کے باؤلنگ ایکشن کو غیرقانونی قرار دیکر فوری طورپر باؤلنگ سے روک دیا

اتوار 29 نومبر 2015 17:13

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 نومبر۔2015ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ویسٹ انڈیز کے آف سپنر سنیل نارائن کے باؤلنگ ایکشن کو غیرقانونی قراردیتے ہوئے فوری طورپر باؤلنگ سے روک دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو ویسٹ انڈیز کے اسپنر سنیل نارائن کے باؤلنگ ایکشن کو آئی سی سی کی جانب سے غیرقانونی قراردے دیا گیا۔آئی سی سی نے موقف اختیار کیا کہ سنیل نارائن کا باؤلنگ ایکشن15ڈگری سے زیادہ اوپر ہے جس کے بعد ان کو فوری طورپر باؤلنگ سے بھی روک دیا گیا۔واضح رہے کہ سنیل نارائن کا باؤلنگ ایکشن نومبر میں سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں رپورٹ ہواتھا،جس کے بعد آئی سی سی کی جانب سے آف سپنر کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی۔

متعلقہ عنوان :