پاکستان میں شاہرات کا نیٹ ورک بہت تیزی سے ترقی کر رہا ہے ‘محمد سلیم بھٹی
معاشرہ کے تمام افراد کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا خاص طور ہمار ا میڈیا اس کام میں سب سے بڑھ چڑھ کر ہونا چاہیے‘سیمینار سے خطاب
اتوار 29 نومبر 2015 17:37
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 نومبر۔2015ء ) انسپکٹر جنرل موٹروے پولیس محمد سلیم بھٹی نے کہاکہ پاکستان میں شاہرات کا نیٹ ورک بہت تیزی سے ترقی کر رہا ہے ،خاص طور پر پاک چا ئنہ اقتصادی راہداری اور مو ٹرویز کے بڑھتے ہوئے جال سے مو ٹروے پولیس کی زمہ داریوں میں مزید اضافہ ہو جائے گا ،قانون کا نفاذ ٹریفک ایجوکیشن اور انجیئرنگ روڈ سیفٹی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں مو ٹروے پولیس رائزنگ دن کے حوالے سے لاہور میں روڈ سیفٹی سیمینار سے خطاب کر ر ہے تھے ۔ سیکٹر کمانڈر مسرور عالم کلاچی ، غلام جعفر اور عبدالخلیل بھی اس مو قع پر موجود تھے ۔ آئی جی محمد سلیم بھٹی مو قع پر خطاب کر تے ہو ئے کہاکہ قوانین کا نفاذ نہ ہونا اور روڈ یوزرز کے رویوں کی وجہ سے ٹریفک حادثات ہوتے ہیں ۔(جاری ہے)
موٹروے پولیس کے امتیازی اوصاف میں رواداری اور مشکل میں مدد فراہم کرنا ہی اس ادارہ کی پہچان ہے ۔
انہوں نے کہا معاشرہ کے تمام افراد کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا خاص طور ہمار ا میڈیا اس کام میں سب سے بڑھ چڑھ کر ہونا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ موٹروے پولیس نے تمام اضلاع میں روڈ سیفٹی ڈر ائیونگ سکولز بنائے ہیں جن کا مقصد بہترین ڈرائیور پیدا کر نا ہے جو تمام تر ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی اقدامات سے واقف ہوں ۔ بیرون ملک میں موٹروے پولیس کے جاری کردہ لا ئسنس کے معیار کو منوانے کے لیے اس کو آئی ایس او سر ٹیفکیشنز حا صل کر نے کے لیے کو شش جاری ہیں۔ مو ٹروے پولیس نے اپنا ایف ایم ر یڈیو کی نشر یات کا آغاز بھی کیا ہے جس کو بہت جلد پورے ملک میں پھیلا دیا جائے گا۔ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ نے کہا کہ پاکستان میں ٹریفک حادثات میں ہونے والی اموات تقریباً 13 ہزارجبکہ پوری دنیا میں 13 لاکھ سے زائد ہے ۔ جن میں ذیادہ تعدا د بچوں اور نوجوانوں کی ہے مو ثر پلاننگ اور بلا تفر یق قا نون کے نفاز سے بڑ ھتے ہوئے ٹریفک حادثات کو کم کیا جاسکتا ہے کہ کہ بحثیت قوم ہم لوگ روڈ سیفٹی سے ناآشنا ہونے کے علاوہ اس کو اہمیت نہیں دیتے ۔ روڈ سیفٹی سے طالب علموں کو روشناس کرانا ضرو ی اور ٹریفک ایجوکیشن کا مضمون نصاب تعلیم میں شامل کیا جانا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ موٹروے پولیس نے قابل ستائش ا قد ا ما ت جن میں قانون کا بلاتفر یق نفاز ، اپنی ایمانداری اور پیشہ وارانہ صلاحتیوں سے نہ صرف پوری دنیا میں نام کمایا ہے اور پاکستان میں روڈ سیفٹی کلچر کو اجاگر کیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
-
اسپیکر قومی سردار ایاز صادق سے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی زیر صدارت نیکٹا ہیڈکوارٹر میں نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد جائزہ کمیٹی کا اجلاس
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرویزالہٰی کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ اورپمزہسپتال انتظامیہ کو بھی اڈیالہ جیل کا دورہ کرکے رپورٹ پیرکو پیش کرنے کی ہدایت
-
8 فروری کے فراڈ الیکشن کی بینی فشری پیپلزپارٹی، ن لیگ اور ایم کیوایم ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.