پاکستان میں شاہرات کا نیٹ ورک بہت تیزی سے ترقی کر رہا ہے ‘محمد سلیم بھٹی

معاشرہ کے تمام افراد کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا خاص طور ہمار ا میڈیا اس کام میں سب سے بڑھ چڑھ کر ہونا چاہیے‘سیمینار سے خطاب

اتوار 29 نومبر 2015 17:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 نومبر۔2015ء ) انسپکٹر جنرل موٹروے پولیس محمد سلیم بھٹی نے کہاکہ پاکستان میں شاہرات کا نیٹ ورک بہت تیزی سے ترقی کر رہا ہے ،خاص طور پر پاک چا ئنہ اقتصادی راہداری اور مو ٹرویز کے بڑھتے ہوئے جال سے مو ٹروے پولیس کی زمہ داریوں میں مزید اضافہ ہو جائے گا ،قانون کا نفاذ ٹریفک ایجوکیشن اور انجیئرنگ روڈ سیفٹی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں مو ٹروے پولیس رائزنگ دن کے حوالے سے لاہور میں روڈ سیفٹی سیمینار سے خطاب کر ر ہے تھے ۔ سیکٹر کمانڈر مسرور عالم کلاچی ، غلام جعفر اور عبدالخلیل بھی اس مو قع پر موجود تھے ۔ آئی جی محمد سلیم بھٹی مو قع پر خطاب کر تے ہو ئے کہاکہ قوانین کا نفاذ نہ ہونا اور روڈ یوزرز کے رویوں کی وجہ سے ٹریفک حادثات ہوتے ہیں ۔

(جاری ہے)

موٹروے پولیس کے امتیازی اوصاف میں رواداری اور مشکل میں مدد فراہم کرنا ہی اس ادارہ کی پہچان ہے ۔

انہوں نے کہا معاشرہ کے تمام افراد کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا خاص طور ہمار ا میڈیا اس کام میں سب سے بڑھ چڑھ کر ہونا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ موٹروے پولیس نے تمام اضلاع میں روڈ سیفٹی ڈر ائیونگ سکولز بنائے ہیں جن کا مقصد بہترین ڈرائیور پیدا کر نا ہے جو تمام تر ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی اقدامات سے واقف ہوں ۔ بیرون ملک میں موٹروے پولیس کے جاری کردہ لا ئسنس کے معیار کو منوانے کے لیے اس کو آئی ایس او سر ٹیفکیشنز حا صل کر نے کے لیے کو شش جاری ہیں۔

مو ٹروے پولیس نے اپنا ایف ایم ر یڈیو کی نشر یات کا آغاز بھی کیا ہے جس کو بہت جلد پورے ملک میں پھیلا دیا جائے گا۔ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ نے کہا کہ پاکستان میں ٹریفک حادثات میں ہونے والی اموات تقریباً 13 ہزارجبکہ پوری دنیا میں 13 لاکھ سے زائد ہے ۔ جن میں ذیادہ تعدا د بچوں اور نوجوانوں کی ہے مو ثر پلاننگ اور بلا تفر یق قا نون کے نفاز سے بڑ ھتے ہوئے ٹریفک حادثات کو کم کیا جاسکتا ہے کہ کہ بحثیت قوم ہم لوگ روڈ سیفٹی سے ناآشنا ہونے کے علاوہ اس کو اہمیت نہیں دیتے ۔

روڈ سیفٹی سے طالب علموں کو روشناس کرانا ضرو ی اور ٹریفک ایجوکیشن کا مضمون نصاب تعلیم میں شامل کیا جانا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ موٹروے پولیس نے قابل ستائش ا قد ا ما ت جن میں قانون کا بلاتفر یق نفاز ، اپنی ایمانداری اور پیشہ وارانہ صلاحتیوں سے نہ صرف پوری دنیا میں نام کمایا ہے اور پاکستان میں روڈ سیفٹی کلچر کو اجاگر کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :