غیر ملکی کرنسی دوبئی سمگلنگ کے مقدمے میں ملوث ملزمہ ٹاپ ماڈل ایان علی کل ذاتی جائیداد کے مچلکے سمیت 10,10لاکھ روپے مچلکے داخل کر کے اپنا پاسپورٹ کسٹمز حکام سے واپس لے گی ‘ایان علی نے دوبئی میں بیمار والدہ کی عیادت کے لیے پاسپورٹ حوالگی کی درخواست دائر کی تھی جسے ٹرائل کورٹ نے منظور کر لیا تھا

اتوار 29 نومبر 2015 17:42

غیر ملکی کرنسی دوبئی سمگلنگ کے مقدمے میں ملوث ملزمہ ٹاپ ماڈل ایان علی ..

راولپنڈی ۔ 29 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 نومبر۔2015ء) غیر ملکی کرنسی دوبئی سمگلنگ کے مقدمے میں ملوث ملزمہ ٹاپ ماڈل ایان علی کل (پیر) کو ذاتی جائیداد کے مچلکے سمیت 10,10لاکھ روپے کے مچلکے داخل کر کے اپنا پاسپورٹ کسٹمز حکام سے واپس لے گی ‘ایان علی نے دوبئی میں بیمار والدہ کی عیادت کے لیے پاسپورٹ حوالگی کی درخواست دائر کی تھی جسے ٹرائل کورٹ نے منظور کر لیا تھا ۔

انسداد سمگنگ ‘کسٹمز کی خصوصی عدالت کے جج رانا آفتاب احمد خان کی رخصت کے باعث 28نومبر کو ایان علی اپنے پاسپورٹ کی حوالگی کے لیے ڈیوٹی جج صابر علی کی عدالت پیش ہوئی تھیں اور ضمانتی مچلکے داخل کرانے کی کوشش کی جس پر ڈیوٹی جج نے ایان سے مچلکے لینے سے انکار کر دیا اور حکم دیا کہ ٹرائل کورٹ سے رجوع کریں ۔

(جاری ہے)

گذشتہ سماعت پر انسداد سمگلنگ ‘کسٹمز کی خصوصی عدالت کے جج رانا آفتاب احمد خان نے ماڈل ایان علی کی جانب سے دائر کی گئی پاسپورٹ حوالگی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ‘فیصلے میں فاضل جج نے ملزمہ ایان علی کو پاسپورٹ حوالے کرنے کی درخواست منظور کر تے ہوئے 10,10لاکھ روپے کے چار الگ الگ مچلکے داخل کرانے کے عوض پاسپورٹ دینے کا حکم دیا گیا ہے ‘فیصلے میں عدالت نے ایان علی کو یہ بھی کہا ہے کہ یہ پاسپورٹ مال مقدمہ کا حصہ ہے جب بھی عدالت یہ پاسپورٹ طلب کریگی ایان علی اسی وقت پاسپورٹ عدالت کے حوالے کر دے گی ۔

انسداد سمگلنگ اور کسٹمز کی خصوصی عدالت کے لیے ایان علی نے ایک بیان حلفی بھی تیار کر لیا ہے جس میں حلفا بیان کیا گیا ہے کہ پاسپورٹ حصول کے بعد بھی ہونے والی عدالتی تاریخوں پر میں باقاعدگی سے پیش ہوتی رہوں گی ‘اگرپیش نہ ہوں تو عدالت میرے خلاف ضابطے کی کارروائی کرے ۔آج(پیر ) کو ایان علی اپنے وکیل سردار لطیف کھوسہ کے ہمراہ اپنی پرائیویٹ سکیورٹی گاڑروں کے حصار میں انسداد سمگلنگ ‘کسٹمز کی خصوصی عدالت میں پیش ہو کر پاسپورٹ حاصل کرنے کے لیے ضابطے کی کارروائی پوری کریگی ۔

متعلقہ عنوان :