قومی احتساب بیورو(نیب ) راولپنڈی اسلام آباد نے عوام الناس سے دھوکہ دہی کرنے پر 11جعلی کمپنیوں سے متعلق عوام الناس سے ان کمپنیوں کی جائیددوں ‘غیر قانونی اقدامات سے متعلق شکایات کے اندارج کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے ‘10دسمبر تک شکایات نیب راولپنڈی دفتر ارسال کیں جائیں۔نیب راولپنڈی

اتوار 29 نومبر 2015 17:45

راولپنڈی ۔ 29 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 نومبر۔2015ء) قومی احتساب بیورو(نیب ) راولپنڈی اسلام آباد نے عوام الناس سے دھوکہ دہی کرنے پر 11جعلی کمپنیوں سے متعلق عوام الناس سے ان کمپنیوں کی جائیددوں ‘غیر قانونی اقدامات سے متعلق شکایات کے اندارج کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے ‘10دسمبر تک شکایات نیب راولپنڈی دفتر ارسال کیں جائیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب) راولپنڈی اسلام آباد نے سٹلا انڈسٹریز (پرائیویٹ لیمٹیڈ )‘ گلف پاک ریفانرری لیمٹیڈ ‘ ٹی ایم ایل ٹریڈ مین انٹر نیشنل (پرائیویٹ لیمٹیڈ )‘تونسہ پنجاد (پرائیویٹ لیمٹیڈ )‘ یوکوہوما ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ ‘ نیو پارک انرجی پرائیویٹ لمیٹیڈ ‘ این لی فارماسوٹیکل (پرائیویٹ لیمٹیڈ )‘این پی فورلینڈر (پرائیویٹ لیمٹیڈ )‘ ڈورچ پاک کنسلٹنٹ (پرائیویٹ لیمٹیڈ )‘سینٹکس پاکستان لیمیٹڈ ‘ سوزوکی سیمنٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹروں سہیل اختر ‘سعید اختر ‘ولد محمد شفیع کے خلاف باقاعدہ انکوائری شروع کر دی ہے ‘اگر کسی شخض کو ان ملزمان سے متعلق شکایت درج کرانی ہو یا ان کی جائیدادوں کے بارے میں نیب کو مطلع کرنا ہو تو وہ اپنی درخواست بمعہ شناختی کارڈ کاپی ‘دیگر دستاویزات کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی کو 10دسمبر تک قومی احتساب بیورو (نیب ) راولپنڈی سوک سینٹر G-6میلوڈی اسلام آباد کے پتے پر ارسال یا [email protected]پر ای میل کردیں ۔

متعلقہ عنوان :