آن لائن پائریسی کی انوکھی سزا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 29 نومبر 2015 17:48

آن لائن پائریسی کی  انوکھی سزا

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29نومبر۔2015ء)مائیکروسافٹ، سونی اور ٹوینٹیتھ سنچری فاکس جیسی بڑی کمپنیوں نے غیر قانونی طور پر سافٹ وئیر اور فلمیں ڈاؤن لوڈ اور تقسیم کرنے کے جرم میں جیکب نام کے ایک شخص کو پکڑوا دیا۔اس شخص پر اس کا جرم ثابت بھی ہوا اور اس پر بہت بھائی جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔مگر مائیکروسافٹ اور دوسری تمام کمپنیوں نے اس شخص کو جرمانے اور قید کی سزا سے بچانے کے لیے انوکھی سزا تجویز کی۔

ان کمپنیوں نے کہا کہ اگر جیکب ایک ویڈیو پوسٹ کرے، جس میں اپنے عمل کی معافی مانگے، دوسروں کو پائریسی کے نتائج سے آگاہ اور اس کی ویڈیو 2 لاکھ سے زائد افراد دیکھیں تو وہ جرمانے اور سزا سے بچ سکتا ہے۔ اپنی ویڈیو کی ویب سائٹ پر جیکب نے لکھا کہ میں نے پائریٹڈ سافٹ وئیر اور ویڈیوز تقسیم کرنے کےلیے یہ ویب سائٹ بنائی ، میں 8 سال سے یہ کام کررہا ہوں اور اب انہوں نے مجھے پکڑ لیا۔

(جاری ہے)

اس نے مزید لکھا کہ میرا یہ خیال تھا کہ میں کچھ غلط نہیں کر رہا۔ یہ بڑی کمپنیوں کو نقصان نہیں پہنچائے گا، میں نے یہ سب پیسے کے لیے نہیں بلکہ شوقیہ کیاتھا۔اس نے لکھا کہ میرا خیال تھا کہ میں اتنی چھوٹی مچھلی ہوں کہ کوئی مجھے پکڑ نہیں سکتا مگر انہوں نے مجھے پکڑ لیا۔اس کے معافی نامے کا ویڈیو کلپ 6 لاکھ سے زیادہ بار دیکھا جاچکا ہے، امید ہے اب جیکب کی جان چھوٹ جائے گی۔.