لارڈ نذیر احمد کی صاحبزادہ حامد سعید کاظمی سے ملاقات

اتوار 29 نومبر 2015 17:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 نومبر۔2015ء) برطانوی ہاؤس آف لارڈ ز کے رکن لارڈ نذیر احمد نے سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ملکی و عالمی حالات پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر صاحبزادہ حامد سعید کاظمی نے لارڈ نذیر احمد کے اعزاز میں استقبالیہ بھی دیا جس میں اہم سیاسی ، دینی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔

اس موقع پر استقبالیہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے لارڈ نذیر احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو دنیا بھر میں امتیازی رویوں کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین حل کروائے۔بھارت کا جنگی جنون خطے کے امن کیلئے خطرہ بن چکا ہے۔دہشتگرد اسلام کا چہرہ مسخ کررہے ہیں۔ایران اور سعودی عرب کی کشیدگی امت مسلمہ کے اتحاد میں رکاوٹ ہے۔

اس موقع پر سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ حامد سعید کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے اندرونی اتحاد ضروری ہے۔فرقہ واریت امت مسلمہ کیلئے زہر قاتل ہے۔اقتصادی راہداری منصوبہ امید کی کرن ہے۔عالمی برادری دہشتگردی کے خاتمے کی جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرے۔بھارتی سازشوں کا توڑ قومی اتحاد و یکجہتی ہے۔

متعلقہ عنوان :