فیصل آباد، بھولا گجر اور دیگر اہم شخصیات کے قتل بارے ابتدائی رپورٹ کل انسداد دہشت گردی خصوصی عدالت میں پیش کی جائے گی
حساس اداروں نے سینٹرل جیل میں مجرم نوید عرف کمانڈو اور دیگر مجرمان کے بیانات قلمبند کرلئے ،حساس اداروں کی علیحدہ رپورٹ مرتب کی جارہی ہے
اتوار 29 نومبر 2015 18:01
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 نومبر۔2015ء) مارکیٹ کمیٹی فیصل آباد کے چیئرمین اصغر علی عرف بھولا گجر اور دیگر اہم شخصیات کے قتل سے متعلق ابتدائی رپورٹ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں کل 30 نومبر کو پیش کی جائے گی۔ دریں اثناء مختلف حساس اداروں کے اہلکاروں نے سینٹرل جیل فیصل آباد میں اس واقعہ میں ملوث مجرم نوید عرف کمانڈو اور دیگر مجرمان نفیس عرف گوگا ‘ گن مین طاہر اور انجم نیاز کے بیانات حاصل کئے ہیں حساس ادارے اس سلسلے میں علیحدہ رپورٹ مرتب کررہے ہیں ۔
آن لائن کے مطابق اصغر علی بھولا گجر کے قتل کے مقدمہ میں ملوث مجرم نوید عرف کمانڈو اور اس کے دیگر ساتھیوں نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج کے رو برو پیش ہوکر اپنا اعترافی بیان قلمبند کراتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے اصغر علی بھولا اور دیگر افراد کے قتل صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ ان کے داماد رانا شہریار اور بعض ساتھیوں اور مفرور ایس ایچ او رانا فرخ وحید کی ایما پر کئے تھے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.