پشاور، پولیس پر حملے میں ملوث 4 ملزمان کو پولیس نے گرفتارکرلیا

اتوار 29 نومبر 2015 18:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 نومبر۔2015ء) پشاور میں پولیس پر حملے میں ملوث 4 ملزمان کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز پشاور پولیس نے کارروائی کر کے پولیس پر حملے میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیاہے،ملزمان نے ستمبر کے مہینے میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس پر فائرنگ کی تھی، جس سے 3 اہلکارشہید ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی آپریشنزپشاور ڈاکٹر میاں سعید کے مطابق پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتارکیاگیا ہے، جنہوں نیاڑمر کے علاقہ میں 2 ستمبر کی صبح سرچ آپریشن کے دوران پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید اور 7 زخمی ہوئے تھے۔ایس ایس پی آپریشنزکے مطابق ملزمان کا تعلق اڑمرسے ہے، جن کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ یادرہے کہ فائرنگ کے تبادلہ میں ایک اشتہاری ملزم بھی ماراگیا تھا

متعلقہ عنوان :