خار باجوڑایجنسی، ٹرائبل یونینآف جرنلسٹس کا قبائلی صحافیوں پر حملوں اور انہیں درپیش خطرات کے خلاف یکم دسمبر کو پشاور میں حتجاجی مظاہر ے کا اعلا

اتوار 29 نومبر 2015 18:05

خار باجوڑایجنسی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 نومبر۔2015ء ) قبائلی صحافیوں کی تنظیم ٹرائبل یونین آف جرنلسٹس نے قبائلی علاقوں میں صحافیوں پر بڑھتے ہوئے حملوں اور انہیں درپیش خطرات کے خلاف یکم دسمبر کو پشاور میں ایک بڑے احتجاجی مظاہرہ کا اعلان کیاہے ۔ اس بات کا اعلان ٹرائبل یونین اف جرنلسٹس کے بانی اور سابق مرکزی صدر سیلاب محسود کی زیر صدارت قبائلی صحافیوں کے ایک اجلاس میں کیاگیاہے جس میں تمام ایجنسیوں کے سنیئر صحافیوں نے شرکت کی ۔

اجلاس میں حالیہ دنوں کے دوران قبائلی صحافی محمد زمان محسود اور کوہاٹ کے سنیئر صحافی حفیظ الرحمان کے نامعلوم افراد کے ہاتھوں ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ۔ اجلاس میں فاٹا کے مختلف ایجنسیوں میں کام کرنے والے صحافیوں کو ڈرانے دھمکانے اور انہیں جان سے مارنے کے دھمکیوں میں اضافہ پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کہاگیا کہ حالیہ چند ماہ کے دوران قبائلی صحافیوں کے مشکلات میں کافی اضافہ ہواہے جس کی وجہ سے نہ صرف ان کے پیشہ ورانہ ذمہ داریاں متاثر ہورہی ہیں بلکہ ان کے خاندان کو بھی سخت مشکلات کا سامناہے ۔

اجلاس میں حکومت کی جانب سے فاٹا میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل ہونے والے صحافیوں کے ورثاء کے ساتھ کسی قسم کی اظہار ہمدردی اور انہیں مالی معاوضوں کی عدم فراہمی کی شدید مذمت کی گئی ۔ اجلاس باہمی اتفاق رائے سے فیصلہ کیاگیا کہ ٹرائبل یونین اف جرنلسٹس فاٹا میں صحافیوں کے خلاف بڑھتے ہوئے حملوں اور انہیں ملنے والے دھمکیوں کے خلاف یکم دسمبر بروز منگل پشاور میں ایک موثر احتجاج منعقد کیا جائے گا ۔

احتجاج منگل کے روز صبح گیارہ بجے پشاور پریس کلب سے شروع ہوگا جو گورنر ہاوس سے گزر کر وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں اختتام پزیر ہوگا ۔ احتجاجی مظاہرہ میں پشاور پریس کلب ، خیبر یونین اف جرنلسٹس کے صحافیوں کے ساتھ مختلف سیاسی اور سماجی تنظیمیں شرکت کریں گے ۔ اجلاس میں فاٹا کے تمام ایجنسیوں کے صحافیوں ، سیاسی ، سماجی ، وکلا برادری اور طلباء تنظیموں سے اس احتجاجی مظاہرہ میں شرکت کی اپیل کی گئی ۔ سیلاب محسود کے مطابق فاٹا کے تمام صحافی اس احتجاجی مظاہرہ میں بھر پور طریقے سے شرکت کریں ۔

متعلقہ عنوان :