یمن ، حوثی ملیشیا کے سربراہ کا بھائی لڑائی میں ہلاک

اتوار 29 نومبر 2015 18:05

صنعاء ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 نومبر۔2015ء ) یمن کی حوثی ملیشیا کے سربراہ عبدالملک الحوثی کے بھائی ابراہیم بدر الحوثی سعودی عرب کی سرحد کے ساتھ واقع یمنی علاقے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حوثی باغیوں کا گزشتہ روز یمنی حکومت کی وفادار فورسز کے ساتھ شدید لڑائی ہوئی ۔اس دوران اور ان کے ٹھکانوں پر سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد نے فضائی حملے بھی کئے۔ لڑائی میں حوثی ملیشیا کے سربراہ عبدالملک الحوثی کے بھائی ابراہیم بدر الحوثی ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :