نائن الیون پر دنیا بھر کے مسلمان خوشی سے دیوانے ہو گئے،ڈونلڈ ٹرمپ۔۔

امریکا میں بسنے والے مسلمانوں کا ایک الگ ڈیٹا بیس بنایا جانا چاہیے، ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار

اتوار 29 نومبر 2015 18:07

نائن الیون پر دنیا بھر کے مسلمان خوشی سے دیوانے ہو گئے،ڈونلڈ ٹرمپ۔۔

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 نومبر۔2015ء) امریکی ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی اشتعال انگیز بیان بازی کو ایک قدم اور آگے بڑھاتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ 11 ستمبر 2001ء کے دہشت گردانہ حملوں کے بعد دنیا بھر میں مسلمان خوشی سے دیوانے‘ ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈاکے شہر سیرا سوٹا میں اپنے حامیوں کے ایک ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرپ نے کہا کہ ”ہر شخص اس بات کا اعتراف کرتا ہے کہ نائن الیون واقعے پر پوری دنیا میں مسلمان خوشی سے دیوانے ہو گئے تھے۔

“جائیداد کی خرید و فروخت کے کاروبار کی وجہ سے بے پناہ دولت کمانے والے ٹرمپ رواں ماہ کے آغاز پر اپنے اس بیان کی بناء پر ہدفِ تنقید بنے تھے کہ امریکا میں بسنے والے عربوں اور مسلمانوں نے ان دہشت گردانہ حملوں پر جشن منایا تھا۔ ٹرمپ نے پیرس میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی کے بعد اپنے ایک بیان میں اس امر کی بھی وکالت کی تھی کہ امریکا میں بسنے والے مسلمانوں کا ایک الگ ڈیٹا بیس بنایا جانا چاہیے، ویسا ہی جیسا کہ نازی سوشلسٹوں کے دورِ حکومت میں یہودیوں کا بنایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :