محکمہ آبپاشی پنجاب نے صوبے میں نہروں کی سالانہ بھل صفائی کے حوالے سے پلان جاری کر دیا

نہروں کی بند ش کا سلسلہ 26دسمبر سے شروع 30جنوری 2016تک جاری رہے گا

اتوار 29 نومبر 2015 18:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 نومبر۔2015ء) محکمہ آبپاشی پنجاب نے صوبے میں نہروں کی سالانہ بھل صفائی کے حوالے سے پلان جاری کر دیا ہے ۔نہروں کی بند ش کا سلسلہ 26دسمبر 2015 سے شروع ہو گا جو کہ 30جنوری 2016تک جاری رہے گا ۔ ذرائع کے مطابق محکمہ آبپاشی پنجاب نے اس حوالے سے متعلقہ افسران کو تحریری طور پر ہدایات جاری کر دی ہیں ۔

(جاری ہے)

جس کے مطابق منگلا ڈیم سے نکلی والی نہریں جن میں لوئر جہلم کینال ، رسول قادر آباد لنک ، قادرآباد بلوکی ، لوئر باری دوآب کینال، بلوکی سلیمانکی لنک، اپر پاکپتن کینال، مشرقی صادقیہ کینال، اپر جہلم کینال ، لوئر چنا ب کینال ، جھنگ برانچ، اپر بہاول کینال، اپر چنا ب کینال اور سنٹرل باری دوآب کینال کی نہریں 26دسمبر سے 13جنوری 2016تک بند رہیں گے ۔

اسی طرح تربیلا ڈیم سے نکلی والی نہریں جن میں تربیلا کینال، تریمو کینال ، تریمو سیدھانی لنک، سیدھانی کینال، ایس ایم بی لنک، لوئر پاکپتن کینال، لوئر بہاول کینال، پنجند کینال اور تونسہ کینال شامل ہیں اور یہ نہریں 13جنوری سے 30جنوری 2016کے درمیان بند رہیں گے ۔ نہروں کی بند ش کے دوان سالانہ بھل صفائی کا عمل مکمل کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :