سجادہ نشین دربارقطبیہ قطب الدین کا پی پی 89پیرمحل کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ( ن) کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا اعلان

اتوار 29 نومبر 2015 18:16

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 نومبر۔2015ء) پی پی 89کے ضمنی انتخابات ،،پیر قطب الدین المعروف علی بابا زیر سجادہ نشین دربارقطبیہ نے پاکستان مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مخدوم سید علی رضاشاہ کی وفات سے خالی ہونے والی نشست پی پی 89جس پر 6 جنوری کو الیکشن ہورہا ہے جس کے کاغذات نامزدگی 2دسمبر سے جمع ہورہے ہیں جس کے انتخاب میں حصہ لینے کے لیے پیر قطب الدین المعروف علی بابا زیر سجادہ نشین دربارقطبیہ نے پاکستان مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان کردیاپاکستان مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے ان کی نامزدگی سے بطور ایم پی اے کامیابی یقینی ہوگی جبکہ ان کے مدمقابل پی ٹی آئی اور دیگر جماعتوں کی طرف سے ابھی تک کوئی امیدوار سامنے نہ آیا آزاد امیدواروں میں خان شوکت علی بلوچ ، اپنی مہم شرو ع کیے ہوئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :