نارووال کی رہائشی طالبہ میٹرک کی سند کے حصول کیلئے تعلیمی بورڈ اور نادرا کے درمیان شٹل کاک بن گئی

’’پہلے شناختی کارڈ دکھاؤ پھر سند ملے گی، نہیں پہلے سند لاؤ پھر شناختی کارڈ بنے گا‘‘دونوں محکموں کا مطالبہ

اتوار 29 نومبر 2015 18:16

نارووال کی رہائشی طالبہ میٹرک کی سند کے حصول کیلئے تعلیمی بورڈ اور ..

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 نومبر۔2015ء) نارووال میں نادر اور تعلیمی بورڈ کا انوکھا مطالبہ ، پہلے شناختی کارڈ دکھاؤ پھر سند ملے گی، نہیں پہلے سند لاؤ پھر شناختی کارڈ بنے گا، نارووال کی رہائشی طالبہ میٹرک کی سند کے حصول کے لئے تعلیمی بورڈ اور نادرا کے درمیان شٹل کاک بن گئی۔تفصیلات کے مطابق نارووال نواحی گاؤں ڈونگیاں کی رہائشی طالبہ فہمیدہ بی بی رولنمبر23185 نے 2007میں بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ سے میٹرک کا امتحان پاس کیا۔

اب اس نے شناختی کارڈ بنوانے کے لیئے بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ سے میٹرک کی ڈپلیکیٹ سند کے حصول کے لیے رابطہ کیا اور مطلوبہ واجبات اکتیس سو روپے بھی آٹھ اکتوبر کو بنک میں جمع کرا دیئے لیکن متعلقہ تعلیمی بورڈ حکام نے شناختی کارڈ کے بغیر اسے میٹرک کی ڈپلیکیٹ سند جاری کرنے سے انکار کر دیا جب وہ سند کے حصول کے لیئے شناختی کارڈ بنوانے نادرا آفس آئی تو نادرا حکام نے شناختی کارڈ بنانے کے لیئے میٹرک کی سند کا مطالبہ کر دیا جسکی وجہ سے طالبہ تعلیمی بورڈ اور نادرا آفس کے چکر لگا رہی ہے۔

(جاری ہے)

طالبہ نے چیئر مین بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ اور نادرا حکام سے اپیل کی ہے کہ اس مسئلہ کو حل کیا جائے تا کہ وہ مزید ذہنی اذیت سے بچ سکے۔

متعلقہ عنوان :