افریقی ملک برکینا فاسو میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کا انعقاد

اتوار 29 نومبر 2015 18:20

واگادوگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 نومبر۔2015ء )سیاسی عدم استحکام کے شکار افریقی ملک برکینا فاسو میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں ووٹ ڈالے گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ا فریقی ملک برکینا فاسو میں عبوری حکومت کی نگرانی میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ ہوئی ۔

(جاری ہے)

صدر کے الیکشن میں 14 امیدوار شریک ہیں لیکن ان میں سے 2 کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔ ان میں ایک سابق وزیراعظم روش کابورے اور دوسرے سابق وزیر خزانہ زیفرین ڈیابارے ہیں۔ انتخابی عمل ملکی دستور میں بعض ترامیم کے بعد منعقد کیا گیا ہے۔۔ طویل عرصے تک اقتدار پر قابض سابق صدر بلائس کمپورے کو گزشتہ برس عوامی مظاہروں کے تناظر میں اقتدار چھوڑنا پڑا تھا۔