افغان حکومت نے حضرت عمر زخیل وال کو پاکستان کیلئے نیا سفیر نامزد کردیا

اتوار 29 نومبر 2015 18:54

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29نومبر۔2015ء) افغان حکومت نے حضرت عمر زخیل وال کو پاکستان کیلئے نیا سفیر نامزد کردیا۔اتوار کو افغان وزارت خارجہ نے ترکمانستان ،پاکستان ،جمہوریہ چیک،ناروے اور بیلجیم کیلئے اپنے پانچ نئے سفیروں کی تقریوں کا اعلان کیاہے ۔

(جاری ہے)

حضرت عمر زخیل وال کو پاکستان کیلئے نیا سفیر مقرر کیا گیا ہے ۔میرواعظ نیب کو ترکمانستان ،سید مصدق خلیل کو جمہوریہ چیک،شکریہ برکزئی کو ناروے اور محمد عمر صمد کو بلجییم کیلئے نیا سفیر تعینات کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :