وزیر اعظم نواز شریف ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق عالمی کانفرنس میں شرکت کیلئے پیرس پہنچ گئے

اتوار 29 نومبر 2015 20:05

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29نومبر۔2015ء) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق عالمی کانفرنس میں شرکت کیلئے فرانس کے دارالحکومت پیرس پہنچ گئے۔ ماحولیاتی تبدیلیوں کے خطرات سے نمٹنے کیلئے عالمی کانفرنس (کل) پیرس میں ہو رہی ہے۔ خاتون اول بیگم کلثوم نواز بھی وزیر اعظم کے ہمراہ موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق اتوا رکو وزیر اعظم نوا زشریف سرکاری دورے پر مالٹا سے فرانس پہنچے۔

وزیر اعظم ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے عالمی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق کانفرنس آج سے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہو رہی ہے۔ کانفرنس میں امریکہ ‘ روس ‘ چین کے صدور ‘ برطانیہ کے وزیر اعظم سمیت 147 ممالک کے سربراہان اور نمائندے شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق عالمی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ خطاب میں و زیر اعظم موسمی تغیرات سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی کوششوں سے عالمی رہنماؤں کو آگاہ کریں گے۔ کانفرنس کے موقع پر وزیر اعظم مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقات بھی کریں گے۔ خاتون اول بیگم کلثوم نواز اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :