بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ کی تاریخ ساز کامیابی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کی مظہر ہے، عوامی خدمت کا سلسلہ بدستورجاری رہیگا، حکومت اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی پر یقین رکھتی ہے، بلدیاتی نمائندوں کوزیادہ سے زیادہ بااختیار بناکر ترقیاتی کاموں کو پائے تکمیل تک پہنچایا جائیگا،وفاقی وزیر دفاعی پیدوار رانا تنویر حسین کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 29 نومبر 2015 20:05

کالاشاہ کاکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29نومبر۔2015ء) وفاقی وزیر دفاعی پیدوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ کی تاریخ ساز کامیابی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کی مظہر ہے، عوامی خدمت کا سلسلہ بدستورجاری رہیگا۔وہ گذشتہ روز صدر انجمن صحافیاں کالاشاہ کاکو ، سینئر صحافی اسلام دین کمبوہ کی رہائشگاہ پر انکے بڑے بھائی حاجی نیامت علی کمبوہ کی وفات پر اظہارتعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔

اس موقع پر یوسی چیئرمین چوہدری ارشد ورک، یوسی چیئرمین رانا رحمت علی خاں ، رفیق الحسن قریشی،اصغر کھرل، وائس چیئرمین وقاص الحسن قریشی،کونسلرز عبد الغفور بھٹی، سید عارف شمس سمیت دیگر شخصیات بھی انکے ہمراہ تھیں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں ن لیگ کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلم لیگ پاکستان کی سب سے بڑی وفاقی جماعت ہے ، بلدیاتی اداروں کو افعال بناکر عوامی مسائل کو انکی دہلیز پر حل کیا جائیگا، حکومت اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی پر یقین رکھتی ہے، بلدیاتی نمائندوں کوزیادہ سے زیادہ بااختیار بناکر ترقیاتی کاموں کو پائے تکمیل تک پہنچایا جائیگا۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب پر رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ مودی سرکار ہوش کے ناخن لے اور خطہ میں قیام امن کیلئے بامقصد اور پائیدار مذاکرات کیلئے اپنا کردار ادا کرے ۔ پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلق چاہتے ہیں ، امن کیلئے ہماری کوششوں کو کمزور نہ سمجھا جائے۔ پاکستان ایک ذمہ دار اٹیمی قوت ہے جو کہ خطہ میں امن کا خواہشمند ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کی جانب سے فرانس کو دہشتگردی کیخلاف جنگ میں تعاون کی پیشکش کرنا ہماری جاری دہشتگردی کیخلاف جنگ کا حصہ ہے، دہشتگردی صرف پاکستان کیلئے ہی نہیں بلکہ عالمی برادری اور پوری دنیا کے امن کیلئے ایک خطرہ بن چکی ہے، دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہے جن سے نبردآزما ہونے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :